Zindagi badal deny waliii tehreeren

Deep lines in urdu



کبھی بھی انسان کو اتنی تکلیف نہیں دینی چاہیے کااسے وہ تکلیف برداشت کرتے کرتے صبر آجائے ۔کیوں کہ جب انسان کو صبر آجاتا ہے تب انسان خاموش ہو جاتا ہے۔اور جب انسان خاموش ہو جاتا ہے تو تب معاملہ دو انسانوں کے درمیان سے نکل جاتا ہے اور بارگاہِ الہی میں پہنچ جاتا ہے مجھے بہت حیرت ہوتی ہے ایسے لوگوں کو دیکھ کے جو دوسروں کا دل دکھا کہ چین کی نیند سوتے ہیں ایسے لوگ دنیا سے بچ کر تو نکل جاتے ہیں لیکن کیا کبھی سوچا ہے کہ ایسے لوگ روز محشر خدا کے سامنے کس منہ سےجائیں گے؟تب خدا سے چھپ کر کہاں بھاگے گے؟یقین جانو ایسے لوگوں کا انجام بہت برا ہوگا اور تب تم کہو گے کہ اس وقت کی تکلیف میں اللہ کی کتنی بڑی مصلہت تھی کہ ایک تکلیف انسان کا مقام بڑھا دیتی ہے اور سب ٹھیک ہو جاتا ہے۔۔۔۔




 اللہ یقین اور آزمائش کے لیے اپنے خاص بندوں کو چنتا ہےاور جنہیں چن لیتا ہے وہ اللہ کے انتخاب پر راضی ہو جاتے ہیں پھر ہم ہر اس سانس پر یقین رکھتے ہیں جو اللہ نے ہمیں خود تک لے جانے کے لئے دی ہے پھر ہم خود کو معاف کرنا سیکھ جاتے ہیں پھر ہم اللہ کے فیصلوں میں اپنا سکون تلاش کرتےہیں ۔اللہ تک ہم اچانک ہی نہیں پہنچ جاتےبہت لمبا سفر طے کر کے اس تک رسائی ملتی ہے جب ہمیں اڑان کا شوق ہوتا ہےتب وہ ہمیں منہ کے بل زمین پے گراتا ہے پھر جب یقین کے پر زخمی ہو جاتے ہیں تو ان زخموں کو محبتوں سے بھرنا سکھاتا ہےکبھی اپنی رضا سے آزماتا ہے اور کبھی ہماری رضا عطا کرکے اپنی طرف بلاتا ہے وہ ہم سب کو مختلف ذریعے سے پرکھتاہےآہستہ آہستہ ہمیں اپنی طرف کھینچتا ہے پروں کو نیء پرواز سکھاتا ہےپھرایسی اڑان سے نوازتا ہے کے سارا زمانہ دیکھتا رہ جاتا ہے اس کے جواب میں بھی حکمت ہوتی ہےاس کی خاموشی میں بھی تم سنا کرو دل لگا کر جو وہ تمہیں بتاتا ہے۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments

>